(ویب ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔
الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی اپیل پر سماعت ہوئی، سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے کی۔
وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنمامیاں اسلم اقبال کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جاسکتا ہے۔