کنگ خان کو قتل کی دھمکیاں ؟گوری خان کا تہلکہ خیز انکشاف

Jan 07, 2024 | 14:02:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بھائی ابتدائی طور پر نہ صرف شاہ رخ خان کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کرتے تھے بلکہ ان پر شاہ رخ خان کے قتل کا بھی جنون سوار تھا۔

ایک انٹرویو میں گوری نے شادی کے بعد ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کو قبول کرنے کے حوالے سے اپنی فیملی کے خدشات کا اظہار کیا،گوری خان نے انکشاف کیا کہ "ان کا خاندان ہندو مذہب سے تھا جو یہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ کسی مسلمان سے شادی کرے, شاہ رخ کے حوالے سے ان کے تعلقات کو لے کر غیر سنجیدہ ہونے تک کی رائے قائم کی جاچکی تھی"۔

اپنے بھائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوری خان کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا کہ "ان کے بڑے بھائی جب بھی شاہ رخ خان کو گوری کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھ لیتے تو ان کے سر پر خون سوار ہوجاتا تھا یہاں تک کہ ایک بار انہوں نے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے دی تھی"۔

ان کا کہنا تھا کہ"ان کے بھائی ویسے مزاج کے بہت ٹھنڈے تھے مگر شاہ رخ خان کو دیکھتے ہی پتہ نہیں انہیں کیا ہوجاتا تھا وہ غصے سے لال پیلے ہوجاتے تھے"۔ 

گوری نے بتایا کہ "ان کے بھائی انہیں لے کر کافی فکر مند رہا کرتے تھے جب بھی شاہ رخ خان کو انہیں گھورتے ہوئے دیکھتے تو غصے میں لال ہوجاتے اور چیخنے چلانے لگتے کہ میں تمہارا کچمبر بنا دوں گا ، جان سے مار دوں گا"۔ 

گوری نے مزید کہا کہ 'میں جانتی ہوں یہ دھمکیاں شاہ رخ کے لیے کافی پریشان کن رہی ہوں گیں مگر  کیونکہ وہ میرے بھائی تھے اس لیے شاہ رخ برداشت کرتے گئے۔'

یہ بھی پڑھیں:سائنس کی انوکھی ایجاد،آوازکی پرائیویسی والاماسک دریافت
 انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ "وہ شاہ رخ سے نویں جماعت کے دوران ملیں جب وہ خود بارہویں میں پڑھا کرتے تھے۔ اس وقت ان کے بڑے بھائی وکرانت بھی کسی لڑکی کو ڈیٹ کیا کرتے تھے مگر وہ شاہ رخ کو پسند کرنے کی ہمت تک نہیں رکھتی تھیں"۔

واضح رہے کہ گوری خان اور شاہ رخ خان کی شادی 25 اکتوبر 1991 میں ہوئی جب وہ 22 سال کی جبکہ شاہ رخ 26 سال کے تھے۔

مزیدخبریں