سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان شدید علیل, علالت کے باعث کام کرنے سے معذرت کر لی

Jan 07, 2024 | 14:15:PM

(24 نیوز)عام انتخابات سے قبل وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے علالت کے باعث کام سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن عمر حمید خان کمیشن شدید علیل ہو گئے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سے اہم ملاقات کی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے علالت کے باعث کام کرنے سے معذرت کر لی، الیکشن قریب ہیں، بیماری کے باعث الیکشن کا کام متاثر ہو سکتا ہے، میں استعفی دے دیتا ہوں اور کسی کو سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر کے انتخابات بغیر کسی تعطل کے ہونے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنمامیاں اسلم اقبال کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو اپنا بہترین علاج کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مکمل ریسٹ کریں اور مکمل صحت یابی تک علاج کروائیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تاحال تحریری استعفی نہیں بھجوایا۔

 واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات منعقد ہوں گے، عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں, مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں