مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے سرکاری لسٹ نظرانداز کرکے من مانی قیمتیں مقرر کر دیں۔
راولپنڈی ، اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 600 روپےسے اوپر ہو گئی ، جبکہ زندہ برائلر تھوک مارکیٹ میں 440 روپے اور پرچون میں 502 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ زندہ مرغی کے سرکاری نرخ 324 روپے کلو ہے۔
گھی، دالیں، چاول، لہسن، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں،اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپے کااضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت قیمت 386 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید دومسافر وں میں کرونا کی تشخیص
واضح رہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین دن کے دوران 54 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔