جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان پہنچ گئے

Jan 07, 2024 | 17:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کا معاملہ، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  وفد کے ہمراہ افغانستان کے شہر کابل پہنچ گئے۔

امارت اسلامیہ کے اعلی عہدیداروں نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچادیا گیا، مولانا فضل الرحمان کچھ دیر بعد ہوٹل سے عشائیہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے، مولانا فضل الرحمان عشائیہ کے دوران امارت اسلامیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اعلامیہ 

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں پر مشتمل اعلی سطحی وفد بھی ہے، مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر آج کابل پہنچے ہیں، ان کے دورہ افغانستان میں خطے  سمیت امن وامان کی  صورتحال پر بات چیت ہو گی۔

 وفد میں مولانا عبدالواسع ،مولانا صلاح الدین ،مولانا جمال الدین اور مولانا سلیم الدین شامزئی سیمت مولانا کمال الدین ،مولانا ادریس ،مولانا امداد اللہ اور مفتی ابرار شامل ہیں۔