خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)سردی کی شدت بڑھنے پر خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کر دیا، محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق نجی اور سرکاری پرائمری سکولز 13 جنوری تک بند رہیںگے،جبکہ مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے،مڈل، پرائمری اور ہائر سیکنڈری سکول ساڑھے 9 بجے لگیں گے اور ساڑھے 3 بجے چھٹی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز ڈاﺅن ہو گئیں