اپیلٹ ٹریبونل نے جمشید دستی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

Jan 07, 2024 | 21:24:PM
اپیلٹ ٹریبونل نے جمشید دستی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
کیپشن: جمشید دستی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر عمران)ہائیکورٹ ملتان بنچ میں اپیلٹ ٹربیونل نے تحریک انصاف کے رہنما جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،ٹربیونل کے جج جسٹس علی ضیاباجوہ نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔
ٹریبونل نے تحریک انصاف کے رہنما جمشید دستی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قراردیدیا اوران کی چار اپیلیں منظور کر لیں، جمشید دستی نے این اے 175 ، این اے 176 ، پی پی 269 اور پی پی 271 سے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں،جمشیددستی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامربھٹہ نے دلائل دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاست میں بھونچال برپا،عثمان بزدار کس سیاسی رہنما سے جا ملے، جان کر عمران خان بھی حیران رہ جائینگے