عالمی نمبر ایک رافیل نڈال انجری کے باعث آسٹریلین اوپن سے دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال انجری کے باعث آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
برسبین انٹرنیشنل میں رافیل نڈال آسٹریلیا کے جارڈن تھامسن کے ہاتھوں شکست کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔
Hi all, during my last match in Brisbane I had a small problem on a muscle that as you know made me worried. Once I got to Melbourne I have had the chance to make an MRI and I have micro tear on a muscle, not in the same part where I had the injury and that’s good news.
— Rafa Nadal (@RafaelNadal) January 7, 2024
Right… pic.twitter.com/WpApfzjf3C
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر رافیل نڈال نے بتایا کہ میلبورن میں ایک ایم آر آئی نے انجری کی تصدیق کی ہے اور وہ علاج کیلئے فوری طور پر سپین واپس جائیں گے۔
سپینش ٹینس سٹار نے ایک سال بعد برسبین انٹر نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا تھا۔
22گرینڈ سلیم جیتنے والے نڈال گزشتہ برس انجری کے سبب فرنچ اوپن سے بھی دستبردار ہوئے تھے۔