عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں

Jan 07, 2025 | 09:11:AM
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ میں پہاڑی سے گرکر زخمی ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں۔ان کو کیپ ٹاؤن کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔ 

جمائما گولڈ سمتھ کو وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا گیا۔ 

جمائما اپنے2 بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقہ میں تھیں۔