کمر میں تکلیف،جسپریت بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑگئی 

Jan 07, 2025 | 09:22:AM
کمر میں تکلیف،جسپریت بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میں انجری کی وجہ سے باؤلنگ نہ کروانے والے بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا  کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑگئی۔

آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر بمرا  کو کمر کے درد کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں باؤلنگ نہیں کر سکے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ مبینہ طور پر فروری میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر بمرا کو انگلینڈ کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں زیادہ تر آرام دینے پر غور کر رہا ہے تاکہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو سکیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمرا  کی انجری کی صورتحال ابھی واضح نہیں ہے اور ان کی شرکت کا فیصلہ ان کی انجری کی صورتحال پر منحصر ہوگا۔

مزید پڑھیں :ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی،بھارت کی نئی چال سامنے آگئی 

حالیہ بارڈرگواسکر ٹرافی کے دوران بمرا  ے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر بمرا کو گریڈ 1 کی انجری ہوئی ہے تو ان کی ریکوری میں 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

گریڈ 2 کی انجری کی صورت میں بمرا کی ریکوری6  ہفتوں تک بڑھ سکتی ہے جبکہ گریڈ 3 کی انجری انہیں 3 ماہ کے لیے کھیل سے باہر کر سکتی ہے۔

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جو 22 جنوری سے شروع ہوگی، اس کے بعد3 ون ڈے میچز بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی اور روہت شرما کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھوں میں ہے: بھارتی ہیڈ کوچ 
 بمرا  سے پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں آرام کریں گے لیکن وہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

تاہم اب  ان کی انجری کی صورتحال یہ طے کرے گی کہ آیا وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلیں گے یا نہیں جس کے بعد انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت کرنی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہوگی۔