چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈکااعلان،آخری تاریخ12 جنوری مقرر

Jan 07, 2025 | 10:35:AM
چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈکااعلان،آخری تاریخ12 جنوری مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی  سکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آگئی۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی  سکواڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر ہے جبکہ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک  سکواڈز کو حتمی شکل دینا ہے۔

11 فروری تک ٹیمیں ابتدائی  سکواڈز میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر ردو بدل کر سکتی ہیں، 12 فروری سے ٹیموں میں رد و بدل کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا لازمی ہو گا۔

مزید پڑھیں :پی ایس ایل 10،غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آ گئیں   
 ٹیمیں ابتدائی سکواڈز کا اعلان کرنے کی پابند نہیں ہیں، وہ آئی سی سی کو نام جمع کرا سکتی ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی  سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔