عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

Jan 07, 2025 | 10:37:AM
عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی،دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا،  بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

جونئیر وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔