چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا نائب کپتان تبدیل کرنےکا فیصلہ

Jan 07, 2025 | 10:42:AM
چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا نائب کپتان تبدیل کرنےکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت نے چیمپئز ٹرافی کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتانی کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے ،میگا ایونٹ کے لئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کچھ دنوں میں کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے تاہم نائب کپتانی کے حوالے سے نئے نام پر غور کیا جا رہا ہے، رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں نائب کپتان کی ذمے داری جسپریت بمرا کو دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 10،غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آ گئیں   

 ون ڈے فارمیٹ میں نائب کپتانی کے حوالے سے کے ایل راہول، شبمن گل اور ہاردک پانڈیا کے نام بھی سامنے آ رہے تھے لیکن اب جسپریت بمراہ کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے حتمی اور باضابطہ اعلان کچھ دنوں میں کر دیا جائے گا،واضح رہے کہ جسپریت بمراہ نے حال ہی میں دورۂ آسٹریلیا میں 2 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی تھی جن میں سے ایک ٹیسٹ میچ بھارت نے جیت لیا تھا۔

 چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔