پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، ڈالر سستا

Jan 07, 2025 | 10:46:AM
 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، ڈالر سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایازرانا) سٹاک مارکیٹ میں  شدید منفی رجحان ، انڈیکس1818پوائنٹس کی بڑی کمی سے114436پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔  

 پاکستان  سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے شیئرز میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1818پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھی گئی۔

سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای بینچ مارک 100 انڈیکس 768 پوائنٹس یا 0.66 فیصد  کمی کے ساتھ  صبح 11 بج کر 4 منٹ پر ایک لاکھ 15 پزار 486 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

بعد ازاں سٹاک ایکسچینج میں 982پوائنٹس کی مندی دیکھی اورہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 115272پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اس کے بعد   سٹاک مارکیٹ میں مزید منفی رجحان دیکھا گیا اور 1818پوائنٹس کی بڑی کمی سے 114436پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
مزید پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 12 پیسے کی بہتری سے 278.50 روپے پر جاپہنچا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پیر کو روپیہ 278.62 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پرڈالر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، ڈالر یورو اور اسٹرلنگ جیسی کرنسیوں کے مقابلے میں نیچے آگیا۔

یورو، اسٹرلنگ اور چار دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں کرنسی کا اندازہ لگانے والا ڈالر انڈیکس راتوں رات 107.74 تک گرنے کے بعد 108.38 تک پہنچ گیا جو 30 دسمبر کے بعد سب سے کمزور ہے۔