مشہور بھارتی اداکارہ کیخلاف بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریمشیا کے ساتھ فلم ’’آپ کا سُرور‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کیخلاف ان کی بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور بھارتی چائلڈ سٹار کے طور پر اُبھرنے والی نند ہنسیکا موٹوانی ان کی والدہ اور بھائی کیخلاف انکے بھائی کی سابقہ اہلیہ اداکارہ مسکان نینسی نے امبولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔
مسکان نینسی نے 2020 میں ہنسیکا موٹوانی کے بھائی سے شادی کی تھی، تاہم دو سال بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ مقدمے میں مسکان نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کی ساس اور نند ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی تھیں، جس کے نتیجے میں شوہر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور یہی انکی طلاق کی وجہ بنی۔
مزید پڑھیں:مہوش حیات اور سنجےدت کی سیلفی کے سوشل میڈیا پر چرچے
مسکان کا کہنا ہے کہ ساس اور نند نے مہنگے تحائف اور پیسوں کی بار بار ڈیمانڈ کی، اور انکار پر انہیں ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا۔ ان حالات کے باعث وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور انہیں لقوے (بیلز پالسی) کی بیماری لاحق ہوگئی۔
پولیس نے اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے گھر والوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:شاہ رخ خان کی اہل خانہ کے ہمراہ مسجد الحرام سے تصویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟
یاد رہے کہ مسکان نینسی بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں، جو ’تھوڑی خوشی تھوڑے غم‘، ’ماتا کی چوکی‘ اور دیگر مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔
دوسری جانب ہنسیکا موٹوانی ایک مشہور اداکارہ ہیں، جنہوں نے 2001 میں ڈراموں اور 2003 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کے ساتھ ان کی فلم ’آپ کا سُرور‘ سے بالی ووڈ فلموں میں آئیں اور اب کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔