تل کے بیجوں کی برآمدات میں 366 فیصد اضافہ، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تل کے بیجوں کی برآمدات میں 366 فیصد اضافے سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زرعی شعبہ استحکام کی جانب گامزن ہے،تل کے بیجوں کی سالانہ برآمدات 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جس کے سبب پاکستان کا زرعی شعبہ مستحکم ہو رہا ہے۔ تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور درآمدات کم کرنے میں معاون ہے۔
تل کے بیجوں کی سالانہ برآمدات 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جس کے سبب پاکستان کا زرعی شعبہ مستحکم ہو رہا ہے۔ تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور درآمدات کم کرنے میں معاون ہے۔
اس کے ساتھ، تل کے بیجوں کی پیداوار 455 فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ 1.119 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئین واضح ہے ایگزیکٹوعدلیہ کا کردار ادا نہیں کرسکتا: جسٹس جمال مندوخیل
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کے مطابق تلوں کی پیداوار نے پاکستان کی معیشت کو نئی رفتار دی ہے ۔ تلوں کی پروسیسنگ ٹیکنالوجیز میں بہتری سے مصنوعات کی معیاری پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی تل کے بیجوں کی عالمی سطح پر تشہیر کے لیے وزارتِ تجارت کا فعال کردار رہا۔ حکومت تلوں کی پیداوار اور مارکیٹ تک رسائی میں مزید اضافے کے لیے پرعزم ہے۔