ایران نے کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران نے کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران میں اب 14 سال کی عمر میں لڑکیاں اور 16 سال کی عمر کے لڑکے بھی کاسمیٹک سرجری کرا سکیں گے،اس سے پہلے کم سے کم عمر 18 سال تھی۔
ایران دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جہاں کاسمیٹک سرجری کا رجحان سب سے زیادہ ہے۔ خاص طور پر ایرانی خواتین میں ناک کی سرجری کرانے کا رجحان کافی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران میں کاسمیٹک سرجریوں میں اضافے کی وجہ ساتھیوں کا دباؤ، میڈیا کا اثر اور موجودہ ثقافتی اصول ہیں۔
اسے بھی پڑھیں:سپیس ایکس نے سالِ نو کا پہلا سٹارلنک مشن روانہ کردیا