سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے: آغا سراج درانی

Jan 07, 2025 | 11:52:AM
سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے: آغا سراج درانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 برس سے میڈیا ٹرائل چل رہا ہے، ہر بار مقدمات میں باعزت بری ہوئے ہیں۔

آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں، پارٹی قیادت نے یہی سکھایا ہے کہ مقدمات کا سامنا کریں، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اتحادیوں سے مشاورت کرنی چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں، صوبے میں رہنے والے تمام طلبہ کے برابر حقوق ہیں۔