قومی بیٹر صائم ایوب علاج کیلئے لندن روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیٹر صائم ایوب کے علاج کیلئے بڑا اقدام، صائم ایوب اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیپ ٹاون سے لندن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر سپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، چیئر مین پی سی بی نے کہا ہے کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، صائم ایوب کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
اسے بھی پڑھیں:پاکستان نے جنوبی افریقہ میں 136 سال پُرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، صائم کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں،صائم ایوب جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے، انہوں نے دونوں اننگز میں بیٹنگ بھی نہیں کی۔