فرائض میں غفلت اور کرپشن پر اسلام آباد کے 4 ایس ایچ او ز کو سزائیں

Jan 07, 2025 | 12:28:PM
فرائض میں غفلت اور کرپشن پر اسلام آباد کے 4 ایس ایچ او ز کو سزائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس میں احتساب کا عمل جاری، فرائض میں غفلت برتنے پر 4 ایس ایچ اوز کو سزائیں سنا دی گئیں ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق فرائض میں غفلت اور جرائم کنٹرول نہ کرنے پر 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سزائیں دی گئی ہیں،ایس ایچ او تھانہ نون کی 3 سال سروس ضبطی اور ایک سال کی پروموشن روک دی گئی، ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی اور ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی کو 2، 2 سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کو بھی 2 سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس، چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

ترجمان کا کہنا ہے کہ رشوت کی شکایت پر ڈولفن فورس کے اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے،ڈی آئی جی سید علی رضا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں۔