لیسکو نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز سے مدد مانگ لی

Jan 07, 2025 | 12:30:PM
لیسکو نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز سے مدد مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لیسکو نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔ 

لیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں معاونت کرے گی۔

اوکاڑہ سرکل کے سرحدی اور دور دراز دیہات میں چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا جبکہ اوکاڑہ کے بعد قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن کیا جائے گا۔ 

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ان سرکلز میں ڈیفالٹرز اور لاسز زیادہ نکلے ہیں،  ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا۔