سعودیہ میں ویزا ، اقامہ کی تجدید کی نئی فیس مقرر   

Jan 07, 2025 | 13:03:PM
سعودیہ میں ویزا ، اقامہ کی تجدید کی نئی فیس مقرر   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں ویزا اور اقامہ کی تجدید کی نئی فیس مقررکر دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں رہائش کے لیے آپ کے پاس اقامہ ہے تو اس صورت میں آپ قانونی رہائشی تصورہوں گے، اقامہ کی تجدید بھی لازمی کرانا پڑتی ہے۔

ایک سروے کے مطابق سعودی میں غیر ملکیوں کی تعداد دس ملین سے زائد ہے، سعودی میں پاکستانیوں سمیت بھارتی، مصری، یمنی اور بنگالی شہریوں کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے،سعودی عرب ایگزٹ اور ری انٹری ویزا فیس میں توسیع کے لئے نئی فیس اب 103.5 سعودی ریال ہے۔اس کے علاوہ اقامہ تجدید فیس یا اجازت نامے کی فیس 57.75 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے۔

ابشر بزنس پلیٹ فارم کے مطابق فائنل ایگزٹ کی فیس 70 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے، اقامہ کے اجرا کی تازہ ترین فیس 5.75 سعودی ریال رکھی گئی ہے،غیرملکیوں کے لیے پاسپورٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کی فیس 69 سعودی ریال ہے۔

اسے بھی پڑھیں:ایسا ملک جہاں طلباء ہوم ورک کیلئے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟