پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے: محمود خان اچکزئی   

Jan 07, 2025 | 14:27:PM
پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے: محمود خان اچکزئی   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے۔

چمن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام قومی جرگے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی حیثیت ہی ختم کر دی گئی ہے۔

محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک چلانے کا واحد حل ہے کہ آئین کو اپنے آپ پر لاگو کرنا ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ جرگے کے فیصلوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

تحریک تحفظ آئین کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیبل ٹاک سے مسائل حل کریں۔