وفاقی حکومت کی ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کر دیا: وزیرِ خزانہ

Jan 07, 2025 | 14:53:PM
وفاقی حکومت کی ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کر دیا: وزیرِ خزانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24  نیوز )وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم کر دی ہیں۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ بتدریج ان اداروں کو ختم کیا جائے، 60 فیصد خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے، یہ تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ بنتی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خدمات سے متعلق آسامیوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، سرکاری اخراجات میں کمی کے اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جون 2024ء میں وزیرِ اعظم نے ایک کمیٹی بنائی تھی جو وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق تھی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ جن اداروں کی افادیت نہیں رہی انہیں برقرار رکھیں یا نہیں؟ اس پر کام ہو رہا ہے، 43 وزارتوں اور ان کے 400 محکموں کی افادیت اور انہیں برقرار رکھنے یا نہ رکھنے پر کام کر رہے ہیں، ایک وقت میں 5 سے 6 محکموں کو ختم کریں گے۔