کانگریس رکن کا ٹرمپ سے افغان طالبان کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی کانگریس کے رکن ٹم برشیٹ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان طالبان کی مالی امداد روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں امریکی کانگریس کے رکن ٹم برشیٹ نے غیرملکی امدادکو’ دہشتگردوں‘ کی مالی معاونت کے ساتھ تشبیہ دی اور افغانستان کے مرکزی بینک کو بھیجی جانے والی رقم کی ترسیل کے بارے میں خطرہ ظاہرکیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کی51 ویں ریاست بنانےکی پیشکش
ٹم برشیٹ نے اپنے خط میں لکھا کہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکی غیر ملکی امداد بالواسطہ طور پر طالبان کی مالی معاونت کررہی تھی، طالبان کو فنڈز فراہم کرنے سے دنیا بھر میں دہشتگردی کی مالی معاونت کا منصوبہ بنایا جارہا ہے لہٰذا امریکا کو بیرون ملک اپنے دشمنوں کی مالی امداد نہیں کرنی چاہیے اس لیے طالبان کودی جانے والی امریکی غیر ملکی امداد کو روک دیں۔
دوسری جانب امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ کا خط سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے بھی سوال اٹھادیا ہے۔