دھند کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

Jan 07, 2025 | 15:11:PM
دھند کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد )ملک کے مختلف حصوں میں دھند کے باعث ٹرین آپریشن متاثر ،متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں دھند کے باعث ٹرین آپریشن متاثرہوا ہے ، کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکارہوگئیں ہیں، قراقرم 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی سے لاہور پہنچے گی،بزنس ایکسپریس ساڑھے 8گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ہے ۔

اسے بھی پڑھیں:سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کیلئے گیس شیڈول میں تبدیلی کر دی

کراچی ایکسپریس اور گرین لائن تین گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی،کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سےلاہور ریلوے سٹیشن پہنچے گی، دوسری طرف شالیمار ایکسپریس اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔