قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے بالکونی میں بلٹ پروف شیشہ لگوا لیا

Jan 07, 2025 | 19:25:PM
قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے بالکونی میں بلٹ پروف شیشہ لگوا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں کے بعد ممبئی میں اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں بلٹ پروف شیشہ لگوا دیا۔

سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے متعدد بار قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جس کے بعد ان کی سکیورٹی میں اضافے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 بالی وڈ کے مشہور اداکار نے اپنے دوست بابا صدیقی کے قتل کے بعد اپنی حفاظت کے لیے خصوصی تدابیر اختیار کی ہیں اور اب انہوں نے اپنے گھر کی مشہور بالکونی کو بھی محفوظ کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان تہواروں یا سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں سے شکریہ ادا کرنے کے لیے اس بالکونی میں آکر ان سے ملتے تھے لیکن اب وہاں بلٹ پروف شیشہ نصب کر دیا گیا ہے۔

 مزید یہ کہ سلمان خان کو ریاستی حکومت کی طرف سے وائے پلس کیٹیگری کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور ان کے ذاتی محافظ بھی ہمیشہ ان کے ساتھ موجود رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کے چرچے