ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کے لیے نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے۔
نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہےاور یہ کمی نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے اور اس کا فائدہ ڈسکوز کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں پہنچے گا۔
کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بھی بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کی کمی کی گئی ہے جو اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے عمل میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نئے سال 2025 کی پہلی عام تعطیل کب ہو گی ؟