گاڑی یا موٹر سائیکل کا لائسنس بنوانے کیلئے فیس کتنی دینا ہو گی؟ جانیے

Jan 07, 2025 | 20:31:PM
گاڑی یا موٹر سائیکل کا لائسنس بنوانے کیلئے فیس کتنی دینا ہو گی؟ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) پنجاب میں شہریوں کو باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ٹریفک پولیس کے پاس ہے اور کسی بھی گاڑی کو سڑک پر چلانے کے لیے قانونی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ضروری ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ٹریفک پولیس چالان کر سکتی ہے، ڈرائیونگ لائسنس صرف اُن افراد کو جاری کیا جاتا ہے جو مقررہ وقت میں عملی اور سڑک کے نشانات کے ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرتے ہیں۔

موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس فیس

موٹرسائیکل کے ایک سال کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 930 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 50 روپے جمع کرانا لازمی ہوگا۔

رکشہ ڈرائیونگ لائسنس فیس
رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کے ایک سال کی فیس 880 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 100 روپے جمع کروانا ہوگا۔

کار ڈرائیونگ لائسنس فیس
کار ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ایک سال کی فیس 1,830 روپے رکھی گئی ہےجبکہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے وصول کیے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کا اعلان
ٹریفک پولیس کی جانب سے فیس اور ضروری دستاویزات کے حوالے سے یہ اعلان شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ بروقت اپنی درخواست جمع کرا سکیں اور قانونی طور پر ڈرائیونگ کر سکیں۔

لائسنس کے اجرا کا مقصد
ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا مقصد سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانا اور حادثات کی شرح کو کم کرنا ہے لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست گزاروں کو مقررہ فیس جمع کرانی ہوتی ہے۔

ضروری دستاویزات
باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درج ذیل دستاویزات ضروری ہیں:

قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی کاپی
پاسپورٹ سائز کی 3 تصاویر
میڈیکل سرٹیفکیٹ (مجاز ڈاکٹر سے جاری شدہ)
50 سال یا اس سے زائد عمر کے امیدواروں کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ
درخواست فارم (A)
اصل لرنر پرمٹ (کم از کم 42 دن کی مدت کے اندر)
متعلقہ ٹکٹ دستاویزات پر چسپاں کریں

مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو آگ لگا کر مارڈالا