بھارت:شدید سردی کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت کے مختلف اضلاع میں شدید سردی کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حالیہ سرد لہر کے پیش نظر بھارت کے مختلف اضلاع جیسے آگرا، متھرا، گورکھپور اور لکھنؤ میں 14 جنوری تک کلاس 8 تک کے تمام سکولوں کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔
تمام سکولوں میں کلاس 1 سے 8 تک کے لیے 14 جنوری تک تعطیلات ہوں گی جبکہ لکھنؤ میں یہ تعطیلات 11 جنوری تک جاری رہیں گی,حکام نے کلاس 9 سے 12 کے لیے جو تعطیلات نہیں دی گئیں، ان کے لیے 11 جنوری تک آن لائن کلاسز منعقد کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
سرد لہر نے یوپی، نئی دہلی اور پنجاب کے مختلف حصوں میں معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے اور لوگ بیشتر وقت گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں،بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں گھنا دھند اور درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کی ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال 2025 کی پہلی عام تعطیل کب ہو گی ؟