قطر ایئرویز کے پاکستان بھر میں دفاتر بند

Jan 07, 2025 | 21:04:PM
قطر ایئرویز کے پاکستان بھر میں دفاتر بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قطر ایئر ویز نے ملک بھر میں اپنے دفاتر بند کر دیے ہیں تاہم پروازیں شیڈول کے مطابق رواں دواں رہیں گی۔

قطر ایئر ویز نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں اپنے دفاتر بند کر دیے ہیں تاہم پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔ 

قطر ایئر ویز کے دفاتر بند ہونے سے کاؤنٹر سیل، ایڈمن اور فنانس کے شعبے بند ہوجائیں گے۔ اب قطر ایئر ویز ایجنٹس اور آن لائن ٹکٹس فروخت کرے گا، اور دفاتر سے براہ راست ٹکٹوں کی فروخت ختم ہو جائے گی۔ 

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامی اخراجات میں کمی لانے کے لیے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر