چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی 2025 کے بارے میں بڑی پیشگوئی

Jan 07, 2025 | 22:28:PM
چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی 2025 کے بارے میں بڑی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اوپن اے آئی کے CEO سام آلٹمین نے پیشگوئی کی کہ 2025 تک اے آئی ایجنٹس ورک فورس کا حصہ بن جائیں گے جو خودکار فیصلے کرنے اور کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کریں گے۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے 2025 میں اے آئی ایجنٹس کی ترقی کے حوالے سے ایک اہم پیشگوئی کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 2025 تک اے آئی ایجنٹس ورک فورس کا حصہ بن جائیں گے۔

 یہ ایجنٹس خودکار طور پر فیصلے کرنے اپنے مقاصد خود طے کرنے اور کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام مکمل کرنے کے قابل ہوں گے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں آلٹمین نے اے آئی کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "2025 میں ہم ایسے ایجنٹس دیکھ سکتے ہیں جو افرادی قوت کا حصہ بن جائیں گے اور کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کو نمایاں طور پر تبدیل کریں گے۔

 ان کے مطابق اوپن اے آئی آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس (AGI) کی تیاری کے حوالے سے درست سمت میں قدم اٹھا رہی ہے۔

AGI ایک ایسا سسٹم ہوگا جو انسانی ذہانت کے برابر یا اس سے بھی زیادہ ذہین ہوگا۔

 آلٹمین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اوپن اے آئی ایسے سسٹمز پر کام کر رہی ہے جو ذہانت کے لحاظ سے انسانوں سے آگے ہوں گے اور یہ سسٹمز سائنسی تحقیق کی رفتار کو تیز کر دیں گے جس سے دنیا کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔

مزید برآں، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی جنوری 2025 میں "آپریٹر" نامی ایک اے آئی ایجنٹ جاری کرنے جا رہا ہے جو کوڈنگ اور ٹریول بکنگ جیسے کام خودکار طور پر انجام دے سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امارات میں مزدوروں کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ