وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی

Jul 07, 2021 | 00:06:AM
وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5.2 کی شرح سے کورونا کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 115 ہے جبکہ شہر میں اب تک 781 لوگ عالمی وبا سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز این سی او سی نے ریسٹورنٹس، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانے کی وارننگ دی ہے۔وفاقی وزیر اسدعمر کی صدارت میں گزشتہ روز این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’تیرے جانے کے بعد تیری یاد آئی‘غمزدہ مندرا بیدی نے شوہر کیساتھ تصویریں شئیر کر دیں
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ، جیمز، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں اورسیاحتی مقامات پر خلاف ورزیاں دیکھی گئیں ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر تمام چیف سیکریٹریز پرمشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر منگنی کے باوجود ہانیہ عامر کو نہیں بھولے۔۔اہم ویڈیو وا ئرل کر دی

اجلاس میں تمام اکائیوں میں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ویکسی نیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجرا کر دیا گیا ہے جس کا مقصد تصدیقی عمل کو ان جگہوں پر ممکن بنانا ہے جہاں داخلے کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کی شوہر رنویر سنگھ کو سالگرہ پر حیرت انگیز مبارکباد ۔۔ویڈیو وا ئرل