(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر امورکشمیر علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی، اس موقع پر صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود بھی ملاقات شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ کسی تقریب میں پروٹوکول کیساتھ نہیں جائونگا، وزیراعظم کا بڑا اعلان
اعلامیے کے مطابق علی امین گنڈاپوراوربیرسٹرسلطان محمود نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں انتخابی مہم پربریفنگ دی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی آزادکشمیرکے امیدواروں کی انتخابی مہم کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 12 جولائی کو میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے، 18 جولائی کو باغ میں اور 23 جولائی کو مظفرآباد میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتو ن کے ہا ں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش۔۔نرسز کی چیخیں نکل گئیں