(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے 1517نئے کیسز سامنے آگئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 3.27 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں46ہزار 287افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے1517 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34013 ہوگئی،کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 909,525 ہوگئی، اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 966,007 کیسز روپورٹ ہوچکے ۔ ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 22469 تک پہنچ چکی۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سندھ میں کورونا کے 8 مریض، پنجاب میں 5، خیبر پختونخوا میں 3 اور اسلام آباد میں 1 مریض جان بحق ہوچکا۔
یہ بھی پڑھیں: شہنشاہ جذبات اداکار دلیپ کمار آج صبح اتنقال کر گئے