بااثر مسلح افراد کا لڑکی اور لڑکے پر تشدد،مقدمہ درج

Jul 07, 2021 | 10:34:AM
 بااثر مسلح افراد کا لڑکی اور لڑکے پر تشدد،مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد تھانہ گولڑہ کی حدود میں بااثر مسلح افراد کا لڑکی اور لڑکے پر تشدد، واقعہ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کردیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ گولڑہ کی حدود میں با اثر مسلح افراد نے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ  5 سے 6 افراد نے لڑکی اور لڑکے کو اسلحہ کےزور پر حبس بیجا میں رکھا ،ملزمان لڑکی کو برہنہ کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں ملزمان لڑکی اور لڑکے پر تشدد بھی کررہے ہیں۔

یہ واقعہ ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا ،مرکزی ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کرلیاگیاپولیس نے لڑکے اور لڑکی سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ مقدمہ اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔سوشل میڈیا پر خاتون اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اسلام آباد پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔

تشدد کرنے والے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھی فرحان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ویڈیو میں موجود تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے،گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

‏یہ بھی پڑھیں:    فزکس کے بعد ریاضی کا پرچہ بھی آئوٹ:نقل مافیا سرگرم