مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔ مزید 2 نوجوان شہید

Jul 07, 2021 | 11:46:AM

 (24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں  نوجوانوں کو شہیدکیا۔مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہنڈوارہ میں شہید کئے جانے والوں میں حزب المجاہدین کا کمانڈرمعراج الدین شامل ہے۔

دوسری جانب کشمیریوں کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج اپنی ترقیوں اور انعامات حاصل کرنے کیلئے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچاتی ہے۔نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا کیسز  کی شرح 5 فیصد سے زائد  ہو گئی 
 

مزیدخبریں