سرکاری ملازمین کی بڑی عید پر بڑی موج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سرکاری ملازمین کی بڑی عید سے قبل بڑی موجیں ہو گئیں، گریڈ 1 سے 19 کے افسران و ملازمین کو جولائی کی تنخواہ 60 فیصد اضافی ملے گی، 10 فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ 50 فیصد جون اور جولائی کا سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 7 لاکھ سے زائد گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین و افسران کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،سپیشل الاؤنس دس محکموں کے افسران و ملازمین کو نہیں ملے گا، جن میں پولیس، عدلیہ، ڈاکٹر، انجئینرز سمیت سول سیکرٹریٹ کے ملازمین شامل ہیں۔ بڑی عید سے قبل 7 لاکھ سے زائد ملازمین و افسران 60 فیصد تنخواہ اضافی وصول کرینگے، کیونکہ جولائی کی تنخواہ کیساتھ 25 فیصد سپیشل الاؤنس اور جون کے مہینے کا 25 فیصد سپیشل الاؤنس الگ سے ملے گا۔ دوسری جانب بجٹ میں منظور کی گئی 10 فیصد اضافی تنخواہ بھی اس میں شامل ہوگی، جن ملازمین کو سپیشل الاؤنس نہیں ملے گا ان کی تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے سپیشل الاؤنس کے اجرا کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سےمزید 17 افراد جاں بحق ، 1517نئے کیسز رپورٹ