دلیپ کمار کا انتقال ۔۔ بھارتی قیادت سمیت بالی وڈ سٹارز کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر بالی وڈ اداکاروں سمیت بھارتی سیاسی قیادت نے افسوس و غم کا اظہار کیا۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دلیپ کمار کو ملکی ثقافت کا سب سے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ مودی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اداکار کو ہمیشہ سنیما کی یاد کے طور پر یاد رکھا جائے گا، انہیں اپنے کام اور مقام کے باعث منفرد مقام حاصل تھا اور انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے نسل در نسل ناظرین کے دل جیتے۔اداکار نے ہمیشہ لوگوں کی دلوں پر راج کیا ہے۔
Dilip Kumar Ji will be remembered as a cinematic legend. He was blessed with unparalleled brilliance, due to which audiences across generations were enthralled. His passing away is a loss to our cultural world. Condolences to his family, friends and innumerable admirers. RIP.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2021
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اداکار کے انتقال پر فیملی اور دوستوں سے اظہارافسوس کیا۔ انہوں نے لکھا کہ سنیما میں ان کی غیر معمولی شراکت آئندہ نسلوں کیلئے یادگار ثابت ہوگی۔
My heartfelt condolences to the family, friends & fans of Dilip Kumar ji.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 7, 2021
His extraordinary contribution to Indian cinema will be remembered for generations to come. pic.twitter.com/H8NDxLU630
معروف اداکارہ روینا ٹنڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ خلا کبھی نہیں بھر سکے گا، ایک مہربان شخص کا دور اختتام پذیر ہوا۔ دلیپ کمار نے ہمیشہ لوگوں کی دلوں پر راج کیا۔
A legend passes away, a gap that can never be filled, A true Giant ,a kind loving soul to the very end. #DilipKumar Omshanti ????????????????????
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) July 7, 2021
اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ آج لیجنڈ دلیپ کمار کے ساتھ فن کا ایک ادارہ بھی چلا گیا، جب بھی بھارتی سنیما کی تاریخ لکھی جائے گی وہ دلیپ کمار سے شروع ہوگی۔امیتابھ بچن نے دلیپ کمار کے اہلخانہ کے لیے صبرو جمیل کی بھی دعا کی۔
T 3958 - An institution has gone .. whenever the history of Indian Cinema will be written , it shall always be 'before Dilip Kumar, and after Dilip Kumar' ..
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 7, 2021
My duas for peace of his soul and the strength to the family to bear this loss .. ????????????
Deeply saddened .. ????
بھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن نے دلیپ کمار کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان کے ساتھ بہت سے ذاتی نوعیت اور اسٹیج کے لمحات گزارے، پھر بھی میں اب تک ان کے انتقال کا سننے کیلئے تیار نہیں تھا۔ان کی وفات سے دلی صدمہ ہوا ہے۔
Shared many moments with the legend...some very personal, some on stage. Yet, nothing really prepared me for his passing away. An institution, a timeless actor. Heartbroken.
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) July 7, 2021
Deepest condolences to Sairaji????????#DilipKumar pic.twitter.com/Il8qaMOOhf
سپر سٹار اکشے کمار نے دلیپ کمار کے انتقال پر کہا کہ شاید دنیا کیلئے دیگر ہیرو ہوں گے لیکن ہم اداکاروں کے ہیرو دلیپ کمار تھے، وہ اپنے ہمراہ بھارتی سنیما کا پورا دور لے گئے ہیں۔انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دلیپ صاحب آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔آپ کی محبت کو ہم کھبی نہیں بھول سکتے۔
To the world many others may be heroes. To us actors, he was The Hero. #DilipKumar Sir has taken an entire era of Indian cinema away with him.
— Akshay Kumar (@akshaykumar) July 7, 2021
My thoughts and prayers are with his family. Om Shanti ???????? pic.twitter.com/dVwV7CUfxh
یہ بھی پڑھیں:صدر پاکستان، وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ،وزیر اطلاعات اور اہم شخصیات کا دلیپ کمار کی وفات پراظہار تعزیت