نیویارک پراپرٹی کیس ۔۔ آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

Jul 07, 2021 | 14:05:PM

(24نیوز)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیو یارک فلیٹ پر آصف زرداری کے خلاف نیب انکوائری میں سابق صدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ 

آصف زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کی۔سابق صدر آصف علی زرداری  بیماری کے باعث ایمبولینس میں عدالت پہنچے اور اپنی حاضری لگوائی۔آصف علی زرداری کے وکلاء کی جانب سے نیویارک پراپرٹی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست جمع کروائی گئی۔اسلام ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا  جبکہ  نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی، سابق صدر آصف علی زرداری چل کر کمرہ عدالت پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی مستقبل کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل، ترک وزیر دفاع
 
 

مزیدخبریں