کیا آپ اردو جانتے ہیں..؟ وہ سوال جس نے یوسف خان کو دلیپ کمار بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) جب بمبئی ٹاکیز میں کسی فلم کی شوٹنگ دیکھنے جانے والے خوبصورت نوجوان یوسف خان سے اداکارہ دیویکا رانی نے پوچھا کہ کیا آپ اردو جانتے ہیں؟ جیسے ہی یوسف نے ہاں میں سر ہلایا انھوں نے دوسرا سوال کیا، کیا آپ اداکار بننا پسند کریں گے؟ اور پھر آگے کی کہانی ایک تاریخ ہے۔
اپنے زمانے کی معروف بھارتی اداکارہ اور فلمساز دیویکا رانی کے ساتھ ایک غیر متوقع ملاقات نے دلیپ کمار کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ 40 کی دہائی میں اگرچہ دیویکا رانی بھارتی فلمی صنعت کا ایک بڑا نام تھیں لیکن ان کا سب سے بڑا کارنامہ پشاور کے پھلوں کے تاجر کے بیٹے یوسف خان کو دلیپ کمار بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر پاکستان، وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ،وزیر اطلاعات اور اہم شخصیات کا دلیپ کمار کی وفات پراظہار تعزیت
اداکارہ دیویکا رانی کا خیال تھا کہ رومانٹک ہیرو پر یوسف خان کا نام زیادہ نہیں جچے گا۔اس وقت بمبئی ٹاکیز میں کام کرنے والے نریندر شرما جو بعد میں ہندی کے ایک بڑے شاعر ہوئے انہوں نے تین نام تجویز کئے. جہانگیر، واسودیو اور دلیپ کمار۔ یوسف خان نے اپنا نیا نام دلیپ کمار کے طور پر منتخب کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے پورے کیریئر میں دلیپ کمار نے فلم مغل اعظم میں اپنا نام شہزادہ سلیم رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کا انتقال ۔۔ بھارتی قیادت سمیت بالی وڈ سٹارز کا اظہار افسوس