پھل فروش یوسف خان دلیپ کمار کیسے بنا 

Jul 07, 2021 | 14:52:PM
پھل فروش یوسف خان دلیپ کمار کیسے بنا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کے محلہ خداداد میں لالہ غلام سرور کے ہاں پیدا ہونے والے یوسف خان کے والد نے اسے پونا کی ایک فوجی کینٹین میں پھلوں کا سٹال لگا دیا ، یوسف خان پھل فروش تھا۔

تفصیلات کے مطابق دیویکا رانی 1940کی دہائی کا ایک بہت بڑا نام تھیں ، وہ چوٹی کی اداکارہ اور فلمساز تھیں لیکن یہ نام آج بھی اس لئے لوگوں کو یاد ہے کیونکہ اس نے یوسف خان کو دلیپ کمار بنایا ، دیویکا رانی کے ساتھ یوسف خان کی ایک غیر متوقع ملاقات نے یوسف خان کی زندگی کو بدل کے رکھ دیا۔
 یوسف خان بمبئی ٹاکیز میں فلم کی شوٹنگ دیکھنے گئے جہاں دیویکا رانی کی نظر ان پر پڑی اور انہوں نے اس ہیرے کی چھپی چمک کو پہچان لیا اور یوسف خان سے پوچھا کہ کیا آپ اردو جانتے ہیں ، یوسف خان نے ہاں میں جواب دیا جس پر دیویکا رانی نے فوراً پوچھا کیا اداکاری کا شوق بھی ہے جس کے بعد یوسف خان کی زندگی بدل گئی۔
بمبئی ٹاکیز میں ہی کام کرنے والے شاعر نریدنر شرما نے یوسف خان کیلئے تین نام تجویز کئے جن میں جہانگیر ، واسو دیو اور دلیپ کمار شامل تھے۔ یوسف خان اس دن دلیپ کمار بن گئے۔

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر میں صرف ایک فلم میں مسلمان کا کردار ادا کیا، انہوں نے فلم مغل اعظم میں شہزادہ سلیم کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔


معروف برطانوی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار اپنے کام میں اس درجہ مگن ہو جاتے کہ اپنے کردار میں کھو ہی جاتے تھے ، یہاں تک کہ فلم کوہ نور کے ایک گیت میں انہیں ستار بجانا تھا صرف اس ایک گانے کیلئے یوسف خان نے کئی سالوں تک ستار بجانے کی تربیت لی۔حتیٰ کہ فلم نیا دور کی شوٹنگ کیلئے یوسف خان نے تانگہ چلانے کی باقاعدہ تربیت لی۔معروف فلم و ہدایتکار ستجیت رے نے انہیں عظیم ترین میتھ ڈ ایکٹر کا خطاب دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:دلیپ کمار کا انتقال ۔۔ بھارتی قیادت سمیت بالی وڈ سٹارز کا اظہار افسوس