دلیپ کمار نے دوسری شادی چھپ کرکی جو زیادہ دیر نہ چل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے شادی کے 14 برس بعد اولاد کیلئے اسما رحمان نامی خاتون سے چھپ کر شادی کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی خاتون اسما صاحبہ سے دلیپ کمار نے 1981 میں شادی کی تھی۔سماجی کارکن کے طور پر کام کرنے والی اسما رحمان اور دلیپ کمار کی ملاقات حیدرآباد میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ہوئی تھی۔دلیپ کمار نے اولاد کیلئے یہ شادی کی تاہم یہ دوسری شادی زیادہ دیر تک نہیں چل سکی اور 1983 میں طلاق ہو گئی۔
دلیپ کمار کو ان کی دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نصیب نہیں ہوئی۔ اپنی سوانح عمری ’’دلیپ کمار‘‘ سبسٹنس اینڈ دی شیڈو‘ میں اس بات کا انکشاف کیاگیا ہے کہ 1972 میں سائرہ بانو امید سے تھیں حمل کے آٹھویں ماہ کے بعد مسائل ہوئے اور ڈاکٹر بچے کو بچا نہ سکے اور ہم اس کے بعد سے ہی خدا کی رضا میں راضی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ اردو جانتے ہیں..؟ وہ سوال جس نے یوسف خان کو دلیپ کمار بنادیا