دلیپ کمار کی پہلی محبت۔۔ جس سے شادی نہ ہو سکی

Jul 07, 2021 | 15:24:PM
دلیپ کمار کی پہلی محبت۔۔ جس سے شادی نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دلیپ کمار کی محبت بھارتی اداکارہ کامنی کوشل تھیں اور یہ محبت بالی وڈ کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پروان چڑھی۔
 تفصیلات کے مطابق دلیپ کمار اپنی اس محبت سے شادی کے خواہش مند تھے لیکن اداکارہ کامنی کوشل کے بھائی رکاوٹ بن گئے یہاں تک کہ کامنی کے بھائی نے دلیپ کمار کا اپنی بہن سے پیچھا چھڑوانے کے لیے اداکار کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کامنی کوشل نے اپنی مرحوم بہن کے بچوں کی دیکھ بھال کی خاطر ان کے شوہر سے شادی کر لی تھی اس وجہ سے ان کے لئے اس رشتے سے باہر آنا خاصا مشکل تھا اور یہی وجہ تھی کہ ان کی شادی دلیپ کمار سے نہ ہو سکی۔برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے اداکارہ سائرہ بانو سے 1966 میں شادی کی تھی۔


یاد رہے کہ دلیپ کمار اب اس دنیا میں نہیں رہے اور آج ہی ان کا انتقال ہوا ہے انہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ان کی عمر 98سال تھی۔دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاونٹ پر یہ اطلاع دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پھل فروش یوسف خان دلیپ کمار کیسے بنا