(24نیوز)پنجاب کا سب سے بڑا دل کا ہسپتال مسائل سے دو چار ہو گیا، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی دو اینجو گرافی مشینیں خراب ہو گئیں.
تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کی اینجو گرافی اور اسٹنٹ ڈالنے کا عمل شدید متاثر ہوا ہے۔ہسپتال کی ایک سٹی اینجو گرافی مشین بھی خراب ہو گئی ہے مشین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کے ضروری ٹیسٹ بھی رک گئے مشینری خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
واضح رہے مشینری خراب ہونے سے مریضوں کا علاج معالجہ متاثر ہونے لگا دل کے مریض بغیر علاج کے واپس لوٹنے لگے ہسپتال کی ٹیلی فون ایکسچنج کا سسٹم بھی خراب ہو گیا ،شدید گرمی میں ایمرجنسی وارڈ میں اے سی خراب پڑے ہیں یاد رہے ایمرجنسی وارڈ کی سکینڈ فلور پر اے سی خراب ہونے سے مریضوں کا بڑا حال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا اعترافی بیان سامنے آگیا