پاکستا ن نے مزید 1 ارب ڈالر کے بانڈجاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) وزارت خزانہ کے حکام کاکہنا ہے کہ پاکستان کوانٹرنیشنل مارکیٹ سے تین ارب ڈالر کی پیشکش موصول ہوئیں تھیں لیکن ایک ارب ڈالر کے بانڈجاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پانچ، 10 اور 30 سال کے لئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے مزید بانڈجاری کردیئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے پانچ سال کے لئے 5.87 فیصد پر 30کروڑ ڈالر، دس سال کی مدت کے لئےے7.12 فیصد پر40 کروڑ ڈالر کے بانڈ جاری کئے گئے ہیں جبکہ 30 سال کی مدت کے لیے8.45 فیصد پر 30 کروڑ ڈالر کے بانڈجاری کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دلیپ کمار کی پہلی محبت۔۔ جس سے شادی نہ ہو سکی