خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا۔۔عدالت نے رہائی کا حکم جاری کردیا

Jul 07, 2021 | 16:51:PM

 ( 24 نیوز)لاہورہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی نے 18 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا دیاہے خواجہ آصف پر آمد ن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ 
فیصلے کے مطابق خواجہ آصف اپنی بیرون ملک آمدنی ریٹرنز میں ڈکلیئر کر رکھی ہیں ،خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابی فہرستوں کی تیاری ۔ الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ چیئرمین نادرا

مزیدخبریں