(24نیوز)اداکارمحمد یوسف خان المعروف دلیپ کمارکی تدفین کردی گئی۔ ان کی تدفین ممبئی کےجوہوقبرستان میں کی گئی۔ دلیپ کمارکوسرکاری اعزازکےساتھ دفن کیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ آبائی گھر پشا ور میں بھی ادا کر دی گئی۔نما ز جناز ہ قصہ خوانی کے علاقے محلہ خداد ادمیں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شر کت کرکے عظیم فنکا ر کو خرا ج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہنشاہ جذبات اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے
دریں اثناصدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ان کی وفا ت پر اظہار تعزیت کیا ، جبکہ دوسری جانب شوبز شخصیات نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’دلیپ کمار کو اپنے دنیاوی گھر سے رخصت ہوتا دیکھ کر افسوس ہوا صدرِ مملکت نے کہا کہ وہ ایک عمدہ اداکار، شائستہ انسان اور ایک باوقار شخصیت کے حامل تھے۔صدرِ مملکت نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’انکے انتقال پر اہل خانہ اور مداحوں کی بڑی تعداد سے تعزیت، اللہ انکی روح کو سکون بخشے۔‘
یہ بھی پڑھیں:ایکشن ہیرو ریمبو تو آپ کو یا د ہو گا مگر اب ان کی ایسی تصویر آگئی کہ سلما ن خان کو بھی میدا ن میں آنا پڑ گیا