مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں کی درخواست ضمانت ۔عدالت نے کیا فیصلہ کیا جانیے؟

Jul 07, 2021 | 17:24:PM
مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں کی درخواست ضمانت ۔عدالت نے کیا فیصلہ کیا جانیے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عدالت نے طالب علم زیادتی کیس کے مرکزی ملزم مفتی عزیز الرحمن کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کے بیٹے لطیف الرحمن ،وسیم الرحمن ،وصی الرحمان سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔فریقین کے وکلا نے اپنے اپنے دلائل دیئے۔ ایڈیشنل سیشن نعمان محمد نعیم نے ملزموں کی عبوری ضمانتیں پر سماعت کی۔
عدالت نے مفتی عزیز الرحمن کے تینوں بیٹوں کی ضمانتیں پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض کنفرم کردیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا۔۔عدالت نے رہائی کا حکم جاری کردیا