(24 نیوز)آ ئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام نے فورس کو اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام نے فورس کو پرو ٹوکول چھوڑ کر پیٹرولنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سید کلیم امام نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے پولیس نے کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں تمام موٹروے پولیس افسروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول، پائلٹ کرنا موٹروے پولیس کی ذمہ داری نہیں، آرڈینینس میں ذاتی حفاظت،پائلٹ اور اسکواڈ فراہم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔کسی بھی قسم کو پروٹوکول موٹروے پولیس کے زمرے میں نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا۔۔عدالت نے رہائی کا حکم جاری کردیا
موٹر وے پولیس کا کسی کو بھی پروٹوکول نہ دینے کا فیصلہ
Jul 07, 2021 | 18:01:PM